عالمی بینک پاکستانی معیشت پر ماہرین کی رپورٹ آج جاری کرے گا

عالمی بینک نے پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے حصول کیلئے مباحث کا سلسلہ شروع کیا

عالمی بینک نے پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے حصول کیلئے مباحث کا سلسلہ شروع کیا۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں پائیداریت اور نمو کیلیے ماہرین کے مباحث پر مبنی رپورٹ آج جاری کرے گا۔

عالمی بینک نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی تجاویز اور سفارشات کے حصول کیلئے مباحث کا سلسلہ شروع کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں اضافہ اور دستاویزی معیشت معاشی بحران کا حل، محمد علی

ان مباحث میں ماہرین نے مختلف شعبوں میں کلیدی اصلاحات کیلیے تجاویز اور سفارشات مرتب کیں جن میں مالی استحکام، نجی شعبہ کی نمو، توانائی، بچوں میں اسٹنٹنگ کے مسائل، تخفیف غربت، زراعت اور ماحولیاتی شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story