اعظم پر جرمانہ شائقین کرکٹ نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

صارفین کا میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی برطرفی کا مطالبہ

صارفین کا میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی برطرفی کا مطالبہ (فوٹو: فائل)

نیشنل ٹی20 کپ کے دوران بلے پر فلسطین کا جھنڈا لگانے والے نوجوان بیٹر اعظم خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جرمانے نے شائقین کرکٹ کو طیش دلادیا۔

گزشتہ روز کراچی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی20 کپ کے دوران کراچی وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے اعظم خان فلسطین کا لوگو اپنے بلے پر لگایا اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کرکٹر پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

مزید پڑھیں: بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد

بورڈ کی جانب سے کرکٹر پر جرمانہ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر فینز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاست آگ بگولہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم خان پر جرمانے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ صارفین نے ذکا اشرف کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اعظم خان نے نیشنل ٹی20 کے ابتدائی دو میچز میں بھی اسی بیٹ کا استعمال کیا تھا۔

اس سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنا ایوارڈ انکے نام کیا تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر فلسطین کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔

Load Next Story