آدھے سے زیادہ خالی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا آغاز

اسٹینڈز بھرنے کیلیے زمبابوے کی بیٹنگ میں دروازے بغیر ٹکٹ شائقین کیلیے کھولنا پڑے


AFP September 19, 2012
افتتاحی تقریب نہیں ہوئی، دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے،پلیئرزکا مصافحہ. فوٹو : فائل

KARACHI: ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز آدھے سے زیادہ خالی پڑے اسٹیڈیم کے سامنے ہوا۔

سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان افتتاحی میچ کے موقع پر 35 ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والے راجا پکسے اسٹیڈیم میں آدھی سے بھی زیادہ نشستیں خالی پڑی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے منتظمین کو اسٹینڈز بھرنے کیلیے زمبابوے کی بیٹنگ کے موقع پر اسٹیڈیم کے دروازے بغیر ٹکٹ شائقین کیلیے کھولنا پڑے۔

آرگنائزرز کو امید ہے کہ ہفتے کو اسی گرائونڈ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کے موقع پر ہائوس فل ہوگا۔ ایونٹ کے آغاز پر کوئی افتتاحی تقریب منعقد نہیں ہوئی، صرف دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے اور کھلاڑیوں نے آپس میں مصافحہ کیا، کرائوڈ نے کم ہونے کے باوجود پارٹی جیسا ماحول پیدا کیا، تماشائی پلاسٹک کے بگل بجاتے رہے۔

اکثر نے روایتی لباس زیب تن کررکھے تھے جبکہ کئی شائقین کے چہروں پر پینٹنگ بھی بنی ہوئی تھیں۔ اردگرد کے علاقوں سے بھی شائقین نے ہمبنٹوٹا کا رخ کیا، قریبی گائوں تیساماہاراما سے آنے والے 20 شائقین کے گروپ میں شامل محمد ساجد نے کہا کہ ہم نے یہ گروپ ٹی 20 کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا، ہمیں پوری امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے سری لنکا کی اقوام عالم میں ساکھ بہتر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |