قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا

دونوں کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر اپنی روداد سنادی


ویب ڈیسک November 28, 2023
دونوں کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر اپنی روداد سنادی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود اور آل راؤنڈر عامر یامین نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ سوشل میڈیا پر کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صہیب مقصود نے لکھا کہ ''ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ سندھ میں نہیں پنجاب میں رہتے ہیں، زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ روڈ سفر کر رہا ہوں اور سندھ پولیس اتنی کرپٹ ہے کہ ہر 50 کلومیٹر کے بعد آپ کو روکتی ہے اور پیسے مانگتی ہے''۔

مزید پڑھیں: صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا شکار ہونے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

صہیب مقصود نے مزید بتایا کہ ''میرے ساتھ ایک اور اںٹرنیشنل پلئیر موجود تھے، ہم نے ان سے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹرز ہیں جو کراچی میں ہمارے میچ کے بعد ملتان جا رہے ہیں انہوں نے پھر بھی 8 ہزار روپے لیے اور پھر جانے دیا''۔

کرکٹر نے کہا کہ '' پیسے نہ دینے کی صورت میں میں انہوں نے دھمکی دی کہ بغیر کسی وجہ کہ پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا''۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کررہے تھے۔

or they threat you to go to the police station for no reason if you give them money then they will stop you again after 50 km and ask for money again corruption at it's peak in sindh police We told them that we are international cricketers travelling to multan after our match - Amir Yamin (@amiryamin54) November 27, 2023

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں