یہودی قوتوں کا آلہ کار عمران خان مارشل لا چاہتا ہے ثنا اللہ

حکومت نیک نیتی کے ساتھ ملک کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، وزیر قانون پنجاب


Monitoring Desk May 25, 2014
کالاباغ ڈیم اہم ہے لیکن پاکستان اس سے بھی اہم ہے،رانا ثنا اللہ ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ عمران خان یہودی قوتوں کا آلہ کار بن کر استعمال ہورہا ہے وہ چاہتا ہے کہ ملک میں مارشل لا آئے لیکن پاکستان کے عوام ان کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے، ہم کسی ایک میڈیا گروپ کے ساتھ نہیں، ملک میں جمہوریت کیلیے آزاد صحافت کو ضروری سمجھتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان اور نوجوانوں کے تلخ و شیریں سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا حکومت نیک نیتی کے ساتھ ملک کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، بہت جلد حالات بہتر ہوجائیں گے،جیو ٹی وی نے ایک پروگرام کیا جس کی انہوں نے معافی بھی مانگی لیکن عمران خان نے اس کو سیاسی ایشو بنادیا، پیمرا آزاد ادارہ ہے حکومت نے کمیشن بنادیا ہے جو اس معاملے کو دیکھ رہا ہے،اگر یہ سمجھتے ہیں کے پی کے میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو پھر وہاں کی حکومت سے استعفیٰ دیدیں،بجلی کا کوئی بھی منصوبہ دوڈھائی سال سے قبل مکمل ہوکر نتائج نہیں دے سکتا،الیکشن اصلاحات کے لئے قانون سازی پارلیمنٹ میں ہوگی ان کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے ان کو چاہئے کہ یہ پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کریں،یہ قوم کو الجھانا چاہتے ہیں ان کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کالاباغ ڈیم اہم ہے لیکن پاکستان اس سے بھی اہم ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ن لیگ کی حکومت جیو ٹی وی کے ساتھ مل کر یہودی لابی کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہے انہوں نے فوج میں دراڑ ڈال دی ہے یہ آئی ایس آئی پر حملہ آور ہیں اگر ان کے یہی لچھن رہے تو ان کو بہت جلد سعودیہ عرب جانا پڑیگا، پاکستان کی ہرسیاسی جماعت نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے جو لوگ رات کو جیت رہے تھے صبح ہارگئے ہماری پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ہم تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے اور جب ہماری شنوائی نہ ہوئی تو ہم نے احتجاج کافیصلہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔