سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 21 ہزار روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 2062 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
صرافہ بازاروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے بڑھ کر دو لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2229 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے کی سطح پر آگئی۔