بلوچستان مسجد میں فائرنگ سے قتل پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے چھاپے مارے جار ہے ہیں، پولیس

قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود ملزمان پولیس کی پکڑ سے آزاد ہیں (فوٹو: اسکرین گریب)

بلوچستان میں مسجد کے اندر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے، جس کے بعد پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

مسجد میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد مسجد میں موجود افراد کے سامنے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

 
Load Next Story