جسے اللہ رکھے غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا

جس گھر کے ملبے سے نومولود کو برآمد کیا گیا اسے 37 روز قبل اسرائیل نے بمباری میں تباہ کردیا تھا

غزہ میں نومولود کو 37 دن بعد گھر کے ملبے سے زنادہ نکال لیا گیا، فوٹو: ویڈیو گریب

غزہ میں ایک عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد نومولود کو نیم مردہ حالت میں برآمد کیا گیا تھا اور اسے 3 گھنٹے تک طبی امداد دی گئی جس کے بعد بچے نے سانسیں لینا شروع کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس گھر پر اسرائیل نے جنگ کے پہلے ہفتے میں بمباری کی تھی جس میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دن سے یہ علاقہ مسلسل بمباری کا نشانہ ہونے کے سبب ریسکیو کا کام نہیں ہوسکا تھا۔
Load Next Story