شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے

18 ویں ترمیم کے بعد سب سے زیادہ نقصان کھیلوں کا ہوا، فخر شاہ


Sports Reporter November 28, 2023
(فوٹو: انسٹاگرام)

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے، پاکستان کے کھلاڑیوں نے بھی پہلی بار پروفیشنل لیگ میں قدم رکھ دیا۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ کا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمارے دو لڑکے انٹرنیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی یونائیٹڈ بیس بال لیگ میں خیبر پختونخوا کے واحد لال جان اور محمد نامی کھلاڑی نے حصہ لیا اور پہلا رن بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی

صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سہولیات نہیں ہیں۔ سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو اس لیگ کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، شعیب اختر کے بیس بال میں قدم رکھنے سے پاکستان بیس بال کھلاڑیوں کو بھی فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا

انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم یکم دسمبر کو تائیپے جا رہی ہے جہاں ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ چار دسمبر کو قومی ٹیم جاپان کے خلاف ان ایکشن ہوگی۔

فخر شاہ نے واضح کیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سب سے زیادہ نقصان کھیلوں کا ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں کوئی اسپورٹس پالیسی نہیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔