کسی مشکل میں نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے آصف زرداری

جمہوریت کو نقصان پہچانے والے سن لیں جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،شریک چیہئرمین پیپلز پارٹی


Numainda Express May 25, 2014
نوشہروفیروز کو بینظیر آباد جتنی ترقیاتی اسکیمیں دینگے، سابق صدرکی پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہچانے کی کوشش کرنے والے سن لیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیگی۔

نوشہرو فیروز میں پیپلزپارٹی کے اجلاس کے دوران جمہوریت کو نقصان پہچانے کی کوشش کرنے والے سن لیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیگی۔گائوں گائوں بجلی پہنچائی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی تعلقہ نوشہروفیروز کے صدر اور ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ممتاز علی چانڈیو کی دعوت پر مٹھیانی کے قریب ان کی رہائشگاہ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں۔ اس موقع پر مورو سے مٹھیانی جانیوالے روٹ اور نوشہروفیروز سے مٹھیانی جانیوالے روٹ پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کیے گئے تھے۔

آصف علی زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی تھے جبکہ ممتاز چانڈیو کی رہائشگاہ پر پی پی کے ضلعی رہنما عبدالحق بھرٹ، ایم پی اے سید مراد علی شاہ، ذوالفقار علی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہاکہ نوشہروفیروز ضلع کو بینظیر آباد جتنی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی اور ضلع نوشہروفیروز کو ترقیاتی اضلاع کی صف میں شامل کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہے کہ نوشہروفیروز پی پی کا قلعہ ہے اور اسے اب کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔ بعد ازاں کو چیئرمین آصف علی زرداری نے پی پی ضلع نوشہروفیروز کے عہدیداران سے میٹنگ کی اور باڈیاں تحلیل کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔