پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست

رہنے کے اعتبار سے دنیا کا سب سے مہنگا ملک سوئٹزرلینڈ ہے

رہنے کے اعتبار سے دنیا کا سب سے مہنگا ملک سوئٹزرلینڈ ہے (فوٹو: فائل)

ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس کی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا بھر میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک جب کہ سوئٹزرلینڈ کو سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس کی رہنے کے اعتبار سے دنیا کے سستے اور مہنگے ترین ممالک کی نئی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان سستے ترین ممالک میں اوّل نمبر پر براجمان ہے۔

رہنے کے لیے سستے ممالک میں مصر دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بھارت کا نمبر تیسرا ہے۔ چوتھے پر کولمبیا، پانچویں پر لیبیا، چھٹے پر نیپال، ساتویں پر سری لنکا، آٹھویں پر یوکرین، نویں پر ازبکستان اور دسویں پر ترکیہ ہے۔
Load Next Story