
ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیرچیمہ کے مطابق مسلم ٹاؤن پولیس نے ڈکیت گروہ کے سرغنہ اسد کے علاوہ محسن، زاہد، عامر اور نواز کو گرفتار کیا۔
احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور گولیاں، موٹرسائیکل اور دو لاکھ روپے سے زائد کی نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے، ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔