افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی درآمدی اشیا پر10 فیصد فیس کی چھوٹ

چاکلیٹس، جوتے، مشینری اور ٹیکسٹائل مصنوعات سمیت دیگر اشیا شامل


Numainda Express November 29, 2023
چاکلیٹس، جوتے، مشینری اور ٹیکسٹائل مصنوعات سمیت دیگر اشیا شامل۔ فوٹو: فائل

نگران حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدی اشیاء پر10فیصد فیس کی چھوٹ دے دی۔

نگران حکومت نے 3 اکتوبر سے 16 نومبر تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدی اشیاء پر10فیصد پراسیسنگ فیس اور پاکستانی بندگاہوں پر آنے والے کنٹینرز کو ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مالیت کے برابر بینک گارنٹی اور قابل کیش فنانشل گارنٹی سے چھوٹ دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، ڈیوٹی کے برابر بینک گارنٹی سے چھوٹ کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو نوٹیفکیشن جاری کردیے، ان میں کنفیکشنریز، چاکلیٹس، جوتوں، الیکٹریکل و مکینیکل مشینری، کمبل و دیگر ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات اور گارمنٹس سمیت دیگر کمرشل اشیاء ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں