خضدار میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی فائرنگ سے 8 لیویز اہلکار شہید

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کررہی ہے


ویب ڈیسک May 25, 2014
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں میں ایک مرتبہ پھر شدت آگئی ہے۔ فوٹو: فائل

وڈھ میں کراچی کوئٹہ شاہراہ پر واقع لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی علی الصبح خضدار کی تحصیل وڈھ میں جدید خودکار اسلحے سے لیس شر پسند کراچی کوئٹہ شاہراہ پر واقع لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جبکہ تیسرے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کررہی ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔