سلو میاں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

فیس بک پر سلو میاں کے چاہنے والے ایک کروڑ 60 لاکھ سے بھی بڑھ گئے جبکہ شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد صرف 87 لاکھ ہے۔


ویب ڈیسک May 25, 2014
سلمان خان ان دنوں اپنی فلم’’کک‘‘ کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی گزشتہ فلم ''جے ہو'' نے بھلے ہی ان کے حریف شاہ رخ خان کی فلموں کے مقابلے میں اچھا بزنس نہ کیا ہو لیکن سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اب بھی سلو میاں کا ہی طوطی بولتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فیس بک کی میدان میں شاہ رخ خان کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر اس قدر متحرک نہیں جس طرح شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکار ہیں لیکن اس کے باوجود ان ویب سائیٹس پر بھی ان کے چاہنے والے کم نہیں، یہی وجہ ہے کہ صرف فیس بک پر سلو میاں کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، بالی ووڈ میں ان کے قریب ترین حریف میگا اسٹار امیتابھ بچن ہیں جن کے مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے جبکہ کنگ خان کہے جانے والے شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد صرف 87 لاکھ ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ''کک'' جبکہ شاہ رخ خان کی ''ہیپی نیو ایئر'' جلد ہی بھارت سمیت دنیا بھرمیں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔