دورہ آسٹریلیا کس کھلاڑی کا مقابلہ کس سے ہوگا سرفراز نے بتادیا

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک November 29, 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں کے آپسی مقابلوں کے بارے میں بتادیا۔

وکٹ کیپر بلےباز سرفراز احمد نے بینو قادر ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کیلئے بہترین موقع ہوگا، دو بار آسٹریلیا کا دورہ کرچکا ہوں کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا جبکہ شاہین اور اسٹارک بھی مخالف ٹیموں کے بلےبازوں کو تنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ باؤنسی وکٹ اور فاسٹ ٹریک کیلئے ڈراپ اِن پچز کا کام مکمل

اسی طرح شاہین آفریدی نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرکے انہیں پریشان کیا تھا، دونوں کرکٹرز کے درمیان جنگ بھی پاکستان کیلئے کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں