لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان سے قیمتی اشیاء چرانے والے سول ایوی ایشن کے 3 ملازم گرفتار

عبدالرحمان، قصود نسیم، احمدسعید اور عبدالجبار نے سامان سے قیمتی اشیا چرانے کی کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا


ویب ڈیسک May 25, 2014
گرفتار کئے گئے چاروں ملزمان لاہور ایئرپورٹ پر ساان کی ہینڈلنگ پر مامور تھے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے ایئرپورٹ پر طیاروں میں سامان لوڈ کرتے ہوئے زیورات اورقیمتی اشیاء چرانے والے سول ایوی ایشن کے 3 ملازمین کوگرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روزقبل لاہور سے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 20 تولے زیور اور دیگر قیمتی اشیاء غائب تھیں، مقدمے کے اندراج کے بعد تھانہ کینٹ کی پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر سامان کی ہینڈلنگ کے کام پر مقرر سول ایوی ایشن کے ایک اہلکار عبدالرحمان کو شامل تفتیش کیا، جس نے ساتھیوں سے مل کر دبئی جانے والی فلائٹ کے سامان سے زیورات چرانے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں مقصود نسیم، احمدسعید اور عبدالجبار کو گرفتار کرکے مسروقہ زیورات اور دیگرقیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں