کوئٹہ بولان میڈیکل میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبا کی کفالت کی منظوری
ٹیوشن فیس معاف، ماہانہ 10 ہزار ہاسٹل فیس کی مد میں اور 25 ہزار روپے کفالت کے لیے دئیے جائیں گے، نوٹی فکیشن جاری
بلوچستان حکومت نے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طالب علموں کی فیس معاف کرنے اور کفالت کے لیے رقم دینے کی مںظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت بلوچستان نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان بولان میڈیکل کالج کوئٹہ میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی و کفالت اخراجات ادا کرے گی، بی ایم سی کے 17 فلسطینی طالب علموں کی ٹیوشن فیس معاف کردی گئی ہے، ماہانہ 10 ہزار ہاسٹل فیس اور 25 ہزار روپے کفالت کے لیے دئیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر فلسطینی طالب علموں کے تعلیمی و کفالت اخراجات کے ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان میں زیر تعلیم فلسطین و غزہ کے طالب علموں کے تعلیمی و کفالت اخراجات کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔