طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد معاملہ آپریشن کی طرف جارہا ہےرحمان ملک

وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ خوش آئند ہے، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک May 25, 2014
مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں آپریشن ضروری ہے, رحمان ملک فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد واضح نظر آرہا ہے کہ معاملہ آپریشن کی طرف جارہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کی حامی رہی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہونا چاہئے۔ دونوں ملکوں کو غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنا چاہئے، اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کا بھارتی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں آپریشن ضروری ہے۔ طالبان سے مذاکرات کا وقت گزرچکا، بات چیت میں ناکامی کے بعد اب یہ واضح نظر آرہا ہے کہ معاملہ آپریشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |