آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں نواز شریف

میں نے اپنے معاملات کو اللہ پر چھوڑا اللہ نے آج مجھے سرخرو کیا، نواز شریف، کارکنوں کے وزیراعظم نواز شریف کے نعرے


ویب ڈیسک November 29, 2023
نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے (فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم ہونے پر کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں ںے آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، میں نے اپنے معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا اور آج اللہ نے مجھے سرخرو کیا، اس مالک کا بہت شکر ہے۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار، نواز شریف مقدمے سے بری

ایک صحافی نے پوچھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جگہ اب بیرسٹر گوہر بن گئے ہیں تو اس پر کیا کہیں گے؟ تو نواز شریف نے کہا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔

بعد ازاں وہ اسحاق ڈار سے گلے ملے اور روانہ ہوگئے۔ فیصلہ سامنے آںے پر ن لیگی کارکنوں ںے عدالت کے باہر نعرے بازی شروع کردی اور وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگائے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں