کراچی میں بیٹیوں کے اغوا کے ملزم سوتیلے والد کی تھانے میں مبینہ خودکشی

ایس آئی او اور تفتیشی افسر کو شامل تفتیش کرلیا گیا


Staff Reporter November 29, 2023
ایس آئی او اور تفتیشی افسر کو شامل تفتیش کرلیا گیا

شیرشاہ تھانے میں ملزم نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

شیر شاہ کے رہائشی فیضان یوسف نے شیر شاہ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ میری بہن کےساتھ بھانجیاں میرے گھر پر رہنے آئی تھیں کہ نامعلوم افراد میری دو بھانجیوں حفیہ اور ماریہ کو اغوا کرکے لے گئے۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر مغوی بچیوں کے سوتیلے باپ عمران ممتاز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی لیکن تفتیشی افسر نے لاک اپ میں رکھنے کے بجائے اپنے کمرے میں بند کردیا جہاں ملزم نے بدھ کی صبح موقع پاکر مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

مرنے والے ملزم کے سالے نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ میرے بہنوئی عمران کو پولیس نے تشدد کے بعد پنکھے سے لٹکا کر قتل کردیا۔ واقعے کو خودکشی قرار دے رہے ہیں۔ اب تک میری دونوں بھانجیاں اغوا ہیں۔ پولیس ان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

مغوی بچیوں کے ماموں نے مزید بتایا کہ پولیس نے اصل ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ہمارے بہنوئی کو ہی شامل تفتیش کیا اور انتہائی تشدد کیا جس سے ان کا انتقال ہوگیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر اور تفتیشی افسر کو شامل تفتیش کرلیا۔ جرم ثابت ہونے پر انھیں باقاعدہ گرفتار کیا جائیگا اور دونوں بہنوں کو بازیاب کرانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں