عام انتخابات خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

جلسے جلوس کیلیے 9 روز قبل ڈی سی کو درخواست دینی ہوگی، دن میں جلسے ہوں گے، اشتعال انگیززبان کے استعمال پر پابندی ہوگی

فوٹو: فائل

آئندہ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا، جلسے جلوسوں ریلیوں کے لیے 9 روز قبل ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینی ہوگی۔

کمشنر پشاور محمد زبیر کی صدارت میں ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔


جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں 9 روز قبل جلسے جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ڈی سی کو درخواست دیں گی، درخواست مسترد ہونے پر کمشنر سے اپیل کی جاسکے گی۔

سیاسی جماعتیں پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع کرائیں گی، جلسوں میں اشتعال انگیز، ہتک آمیز،تضحیک آمیز اور فرقہ وارانہ زبان کے استعمال پر سختی سے پابندی ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطبق تمام سیاسی جماعتیں دن کی روشنی میں جلسوں کا انعقاد کریں گی،لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف جلسہ گاہ تک محدود ہوگا اور کسی بھی سرکاری عمارت پر پوسٹرز،بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔
Load Next Story