عمران خان چاہیں تو ان کی سیاسی تربیت کرنے کیلئے تیار ہیں وزیر ریلوے

خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کا معیار نیچے آ گیا ہے عمران خان مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، خواجہ سعد رفیق


ویب ڈیسک May 25, 2014
فیصل آبادمیں عمران خان کو اپنی پالیسیوں کےخلاف جلسہ کرناچاہیے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق فوٹو:اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اگر چاہیں تو مسلم لیگ (ن) ان کی سیاسی تربیت کرنے کے لئے تیار ہے۔


لاہور کےعلاقے والٹن روڈ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے سایسی مشیر نااہل ہیں وہ ان سے جان چھڑوا کرعوامی خدمت کو اپنا مشن بنائیں۔ عمران خان دھرنوں اور مظاہروں میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں، ہم ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام جب کہ عمران خان دھرنے دیتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے اگر وہ چاہیں تو پاکستان مسلم لیگ (ن) ان کی تربیت کرنے کے لئے تیار ہے۔


خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان عوام سے کئے گئے وعدوں کو خیبرپختونخوا میں پورا کریں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو وفاق اور پنجاب میں عوامی خدمت کا ایجنڈا پورا کرنے دیں۔ خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کا معیار نیچے آ گیا ہے، عمران خان خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر مسائل پرتوجہ دیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ فیصل آبادمیں عمران خان کو اپنی پالیسیوں کےخلاف جلسہ کرناچاہیے، پی ٹی آئی کے فیصل آباد ڈرامے پر حکومت کے بھی کروڑوں روپےخرچ ہورہےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔