جیجی حدید نے دھمکیوں کے بعد اسرائیل مخالف پوسٹ پر معذرت کرلی

غلط معلومات پھیلانے کے حق میں نہیں، ہمیشہ یہود دشمنی کی مذمت کی، امریکی ماڈل

فوٹو : انسٹاگرام

فلسطینی نژاد معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے شدید دباؤ اور دھمکیوں کے بعد اسرائیل کے خلاف کی گئی پوسٹ پر معذرت کرلی۔

جیجی حدید نے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اسرائیل کو دنیا کا "واحد ملک" قرار دیا تھا جو بچوں کو جنگی قیدی بناتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر سال ہا سال سے فلسطینیوں کے اغوا، زیادتی، قتل، تشدد کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
Load Next Story