انتخابات میں تاخیر کی خبروں پر الیکشن کمیشن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

ام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، جس کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ترجمان

—فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں میڈیا پر نشر ہونے والی الیکشن مؤخر ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بلکل جھوٹی ہے، الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ 'مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں، جس کے بعد پیمرا میں کارروائی کیلیے درخواست دی جائے گی'۔


دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں استعمال کیلئے حتمی تجدید شدہ انتخابی فہرستوں (Updated E/Rolls) کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے اور مختلف اضلاع میں ان انتخابی فہرستوں کی ترسیل بھی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اور صدر مملکت نے مشاورت کے بعد 8 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا اور پھر سپریم کورٹ میں اس حوالے سے جواب بھی جمع کرادیا تھا۔

 

 
Load Next Story