حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع

دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے سے محض 10 منٹ قبل معاہدے پر اتفاق ہوا۔


ویب ڈیسک November 30, 2023
دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے سے محض 10 منٹ قبل معاہدے پر اتفاق ہوا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 7 ویں روز تک توسیع ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان پچھلی شرائط کے تحت ہی جنگ بندی میں جمعہ تک توسیع ہوگئی ہے۔

دونوں فریقوں کے درمیان آج جنگ بندی ختم ہونے سے محض 10 منٹ قبل معاہدے پر اتفاق ہوا۔

ثالثی کرانے والے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ اس دوران غزہ میں امداد فراہم کی جائے گی اور فریقین جنگ سے باز رہیں گے۔

معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل اپنے ہاں موجود ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔