منی لانڈرنگ کیس مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

مونس الہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کردیے گئے


ویب ڈیسک November 30, 2023
مونس الہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کردیے گئے

ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

عدالتی حکم پر مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ مختلف جگہوں پر مونس الہی سے متعلق اشتہارات آویزاں کردیے گئے۔ اشتہار کے متن کے مطابق مونس الہی روپوش ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہورہے

اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔ مونس الہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں