پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام
حکومت کے پاس موجود اسپرے کرنے والے 6 طیارے ناکارہ ہوگئے
پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ہوگیا، حکومت کے پاس موجود اسپرے کرنے والے 6 طیارے ناکارہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 6 اسپرے طیارے والٹن ایئرپورٹ پر گراونڈ کر دیے گئے، طیارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال تھے۔
فنڈز کی کمی کے باعث طیاروں کی بحالی بھی التوا کا شکار ہے۔ بھاری اخراجات اور بادلوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث غیرملکی فضائی کمپنیوں سے بھی طیارہ نہیں لیا جا رہا۔
دوسری جانب، لاہور میں آج صبح قدرتی بارش کے باعث اسموگ میں کمی آگئی ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔