نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے فلسطینی طلباء کیلیے اسکالر شپ کی منظور دیدی
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں فلسطینی طلباء کی فیس معاف کی گئی تھیں
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے کے سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے فلسطینی طلباء کی فیس معاف کرنے کے بعد اسکالر شپ کی منظور بھی دے دی۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں فلسطینی طلباء کی فیس معاف کی گئی تھیں جبکہ دوسرے مرحلے میں فلسطین کے طلباء کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہاسٹل کے چارجز بھی ختم کر دیے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اب صوبے کی جامعات میں پڑھنے والے فلسطینوں کو اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اسکالرشپ کی رقم یکم دسمبر 2023ء کو تمام فلسطینی طلباء کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
فلسطینی طلباء سندھ یونیورسٹی جامشورو، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ اور مہران یونیورسٹی جامشورو میں زیر تعلیم ہیں۔