چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
چیئرمین تحریک انصاف کا سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ
چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا ہے جس میں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف سے وابسطہ افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تحریک انصاف سے وابسطہ رہنماؤں کو جبری گمشدہ کیا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جا رہی ہیں اور ضمانت ہونے کے باوجود سیاستدانوں کی گرفتاریاں روکی جائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن مہم کی اجازت دیں اور پیمرا کو حکم دیا جائے کہ دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو بھی میڈیا کوریج فراہم کی جائے۔
خط میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینئیر وکیل اعتزاز احسن نے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں سے متعلق پٹیشن دائر کی، اس خط کو آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت پٹیشن کے طور پر لیا جائے۔