ایک بیٹا 3 مائیں نادرا کا انوکھا کارنامہ

خاتون نے نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔


کورٹ رپورٹر November 30, 2023
خاتون نے نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ، خاتون نے نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت عالیہ نے نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں نادرا کی جانب سے ایک بیٹے کی تین ماؤں کے ریکارڈ کیخلاف صدف کے درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق 17 سالہ نوجوان عمر رضا کی تین تین مائیں ہیں۔ نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے۔ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی 3 ماؤں کے غلط ریکارڈ کی وجہ سے مستقبل میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔

عدالت نے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔