نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر
گوہر اعجاز اربوں روپے کے مالک ہیں،انکے کمسن بچے بھی ایک ارب 57 کروڑ روپے کے مالک ہیں، عمر سیف کے 28 کروڑ کے اثاثے ہیں
الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزراء کے اثاثوں کے تفصیلات جاری کردیں، گوہر اعجاز کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں، ان کے کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں، وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف کے پاس 28 کروڑ کے اثاثے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تفصیلات میں نگران وزیر برائے کامرس گوہر اعجاز نے زرعی اراضی میں 3 لاکھ 12 ہزار روپے کا حصہ ظاہر کیا ہے، لاہور میں دس کنال اراضی ہے جس کی مالیت 4 کروڑ 56 لاکھ ظاہر کی ہے، لاہور میں ہی 132 کنال اراضی کی مجموعی مالیت دو کروڑ 91 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ لاہور میں 8 کنال رقبے کی قیمت ساڑھے 71 لاکھ روپے، لاہور میں 16 کنال اراضی 86 لاکھ روپے ظاہر کی ہے اور 1195 کنال اراضی 1 ارب 19 کروڑ38 لاکھ ظاہر کی۔
گوہر اعجاز چنیوٹ میں واقع وارثی گھر میں 50 ہزار روپے کے حصے کے مالک ہیں، لاہور کے وارثتی گھر میں ان کا 1 کروڑ 57 لاکھ روپے مالیت کا حصہ ہے، ماڈل ٹاؤن میں 79 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی گوہر اعجاز کی ملکیت ہے۔
وہ کراچی میں 68 لاکھ روپے کی دکان کے مالک ہیں، لاہور میں 14 کروڑ مالیت کا پلاٹ بھی اثاثوں میں ظاہر کیا گیا ہے، لاہور میں 35 کنال زمین کی قیمت ساڑھے 17 کروڑ ظاہر کی ہے، لاہور ماڈل ٹاؤن والدہ کے نام پر مکان پونے تین کروڑ روپے مالیت کا ظاہر کیا ہے، اہلیہ کے نام چار جائیدادیں ہیں، اہلیہ کے نام وارثتی مکان میں 1 کروڑ 42 لاکھ کا حصہ ہے، اہلیہ کے نام 19 کنال زمین 1 کروڑ 78 لاکھ روپے کی ہے، ایبٹ آباد مکان کی مالیت 6 کروڑ 87 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔
پاکستانی میں پراپرٹی بزنس میں 18 کروڑ 7 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے شئیر کے مالک ہیں، گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو 1 کروڑ دو لاکھ روپے، مرسیڈیز 95 لاکھ اور لینڈ روور 7 کروڑ دس لاکھ روپے کی ہے، جیولری 4 کروڑ 36 لاکھ اور کیش 3 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیا ہے، بینکوں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے پڑے ہیں، 1 لاکھ دس ہزار روپے کے فرنیچر کے مالک ہیں، 1 کروڑ 32 لاکھ کے گھوڑے اور دیگر سامان کے مالک ہیں، گوہر اعجاز کے کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں۔
عمر سیف 28 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک
الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف کے اثاثے بھی ظاہر کیے ہیں جو کہ 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
ڈی ایچ اے ملتان میں 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 62 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی ہے، ڈی ایچ اے لاہور میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی، لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں تجارتی عمارت کی مالیت 70 لاکھ بتائی گئی، ڈی ایچ اے لاہور میں اہلیہ کے نام پر 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ بتائی گئی۔
عمر سیف نے ڈی ایچ اے لاہور فیز 9 میں اہلیہ کے نام پر 4 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے فیز 11 میں 4 مرلے کے کمرشل پلاٹ کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر نیول اینکریج لاہور میں 4 مرلے کی دو پلاٹوں کی مالیت 1 کروڑ 50 لاکھ ظاہر کی۔
نگران وزیر برائے آئی ٹی نے اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 10 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 27 لاکھ روپے ظاہر کی، نیول اینکریج لاہور میں اہلیہ کے نام پر 10 مرلے کے 2 رہائشی پلاٹس کی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر اوئسٹر کاؤنٹ گلبرگ 3 لاہور میں اپارٹمنٹ کی قیمت 50 کروڑ ظاہر کی۔
انہوں ںے بیرون ملک کاروبار کی مالیت 11 ہزار نو سو 75 ڈالر ظاہر کی، ٹی پی ایل پی میں 4 لاکھ شیئرز کی مالیت 4 کروڑ سے زائد اور ڈیڑھ لاکھ شیئرز کی قیمت 6 لاکھ 74 سے زائد ظاہر کی، آئی ٹی کمپنی میں شیئرز کی مالیت 48 لاکھ سے زائد ظاہر کی ، 110 تولہ سونے کی مالیت 56 لاکھ سے زائد ظاہر کی، نقدی کی صورت میں نگران وزیر آئی ٹی نے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کی۔
نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ایک نجی بینک اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد جبکہ دوسرے اکاؤنٹ میں 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم ظاہر کی، عمر سیف کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 97 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔