بھارت میں ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
ماں کا انتقال طویل علالت کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا لیکن بیٹیوں نے لاش گھر ہی میں رکھی ہوئی تھی
بھارتی ریاست اترپردیش میں دو خواتین کو گھر میں ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ رہنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر وارانسی کے ایک گھر سے پولیس نے دو بہنوں 27 سالہ پلاوی ترپاٹھی اور 18 سالہ ویشوک ترپاٹھی کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا جب کہ گھر سے ان کی ماں کی ایک سال پرانی لاش بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مردہ خاتون کی شناخت 52 سالہ اوشا ترپاٹھی کے نام سے ہوئی ہے جو طویل علالت کے بعد دسمبر 2022 میں انتقال کرگئی تھیں لیکن ان کی بیٹیوں نے آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کے ساتھ ہی رہ رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق 15 دن سے دونوں بہنیں گھر سے باہر نہیں نکلی تھیں جس کی وجہ سے پڑوسیوں کو شک ہوا اور انھوں نے تھانے میں اطلاع دی تھی جب گھر پہنچے تو دونوں بہنیں نیم بے ہوش تھیں۔
بعد ازاں پولیس نے دونوں بہنوں کو طبی اور ذہنی معائنے کے لیے اسپتال بھیج دیا جب کہ لاش کو فرانزک کے لیے منتقل کردیا گیا۔