ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر کا اضافہ

24 نومبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تھا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک November 30, 2023
فوٹو: فائل

گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ سے متعلق جارہ کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 24 نومبر کو ہفتہ کے اختتام پر مجموعی ذخائر کا حجم 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھی۔ اس طرح ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے اضافے سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جو گذشتہ ہفتے 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز پر تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرزکی سطح پر تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔