دورہ جنوبی افریقا کے ایل راہول بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا


ویب ڈیسک November 30, 2023
(فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ جنوبی افریقا کیلئے کے ایل راہول کو ون ڈے اور سوریا کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے وائٹ بال کرکٹ سے وقفہ لینے کی درخواست دی تھی جبکہ محمد شامی کا اس وقت علاج جاری ہے اور انکی دستیابی فٹنس سے مشروط ہوگی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا

بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا۔ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے اسکواڈ: رتوراج گائیکواڑ، سائی سدھرسن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، کے ایل راہول (کپتان، وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چہل ، مکیش کمار، اویش خان، ارشدیپ سنگھ، دیپک چاہر۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: یشسوی جیسوال، شبمن گل، رتوراج گائیکواڈ، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو (کپتان)، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندار ، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد۔ سراج، مکیش کمار، دیپک چاہر۔

ٹیسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، محمد۔ سراج، مکیش کمار، محمد شامی*، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، پرسید کرشنا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔