’ڈنکی‘ کے گانے ’لٹ پٹ گیا‘ پر مداحوں کا رقص شاہ رخ خان کا ردعمل آگیا

فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے

2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے دن فلمسازوں نے "ڈنکی" کا پہلا ٹیزر جاری کیا تھا : فوٹو ویب ڈیسک

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کیلئے 2023 انڈسٹری پر حکمرانی کا سال رہا اور لگاتار دو فلموں 'پٹھان' اور 'جوان' نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے۔

'پٹھان' اور 'جوان' کی شاندار کامیابی کے بعد اب اُن کی تیسری فلم "ڈنکی" کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے مداح ان کی فلم کے گانے 'لٹ پٹ گیا' پر رقص کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کررہے ہیں اور اداکار نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story