دنیا کے سب سے لمبے بالوں والی بھارتی خاتون

اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ سمیتا شریواستو نے 14 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے


ویب ڈیسک December 02, 2023
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

32 سال سے بال نہ کٹوانے والی بھارتی خاتون نے لمبے بالوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ سمیتا شریواستو نے 14 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے اور اب ان کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ اور 9 انچ ہے۔

دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے والی فرد کا ریکارڈ نام کرنے والی سمیتا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 1980 کی دہائی کی ہندی فلموں کی اداکاراؤں کے لمبے بالوں کے اسٹائل سے متاثر تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ثقافت میں دیویوں کے روایتی طور پر بہت لمبے بال ہوتے تھے۔ بھارتی معاشرے میں بالوں کا کاٹا جانا بد شگون سمجھا جاتا ہے، اس لیے خواتین بالوں کو بڑھاتی ہیں۔

سمیتا نے بتایا کہ مستقبل قریب میں ان کا اپنے بال کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے