دورہ آسٹریلیا حسن علی کس کھلاڑی سے باتیں حفیہ رکھنا چاہتے ہیں
فاسٹ بولر نے سیریز کے آغاز سے قبل ہی بتادیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران عثمان خواجہ سے آن فیلڈ باتیں خفیہ رکھنے کی کوشش کریں گے۔
سڈنی پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے، وہ اردو زبان جانتے ہیں، اس لیے انکے سامنے کوئی اسٹریٹجی ڈسکس نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بتاتے رہے ہیں۔ جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ مشکل رہتا ہے، اضافی باؤنس کی وجہ سے ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: ''سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے! مداحوں کا سوال''
فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ شاہین نئی بال سے وکٹیں لینے کا ہنر جانتے ہیں۔