پیداواری شعبے نے نرخ گرا دیے ایل پی جی 9 روپے کلوسستی

فی کلو قیمت 115 تا 125، گھریلو سلنڈر 1250 تا 1360اور کمرشل 4810 تا 5250 کا ہو گیا

فی کلو قیمت 115 تا 125، گھریلو سلنڈر 1250 تا 1360اور کمرشل 4810 تا 5250 کا ہو گیا۔ فوٹو فائل

پیداواری شعبے نے اپنے ذخائر کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے منگل کو فی ٹن ایل پی جی کی قیمت میں مزید9300 روپے کی کمی کا اعلان کر دیا۔

جس کے نتیجے میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت ایک لاکھ4 ہزار روپے سے گھٹ کر 94600 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صارفین کی قوت خرید متاثر ہونے اورزائد قیمت کے سبب گزشتہ ایک ماہ سے ایل پی جی کی فروخت دوبارہ30 تا35 فیصد گھٹ گئی ہے جس کے سبب پروڈیوسرز کے پاس غیر فروخت شدہ ذخائر کا حجم بڑھ گیا ہے جو یومیہ1200 تا1250 ٹن ایل پی جی کی پیداوار کررہے ہیں۔


آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے پیداواری سطح پر قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ پروڈیوسرز کے اس فیصلے سے ایل پی جی کی فروخت دوبارہ معمول پر آجائے گی کیونکہ پیداواری قیمت کم ہونے کے باعث فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت9 روپے، فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 106 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت420 روپے کم ہوگئی ہے۔

بدھ 19 ستمبر سے سندھ بلوچستان میںفی کلوگرام ایل پی جی کی گھٹ کر115 تا 116 روپے، فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت گھٹ کر 1250 تا 1260 اور فی 45.4کلوگرام سلنڈر کی قیمت گھٹ کر 4810 تا4820 روپے ہوگئی۔

پنجاب میںفی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر120 تا121 روپے،11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 1300 تا 1310 روپے،45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت گھٹ کر 5000 تا5020 روپے ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، نادرن ایریا اور فاٹا میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر124 تا 125 روپے، 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت1350 تا 1360 روپے اور 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت گھٹ کر 5200 تا 5250 روپے ہو گئی۔
Load Next Story