بتایا جا رہا ہے 3 مرتبہ کا وزیراعظم چوتھی بار اقتدار میں آکرملک کو مشکلات سے نکالے گا بلاول

عوام 8 فروری کوملک کی قسمت نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والے 2 افراد کےحوالے نہ کریں، چئیرمین پیپلز پارٹی

عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا بزرگ بھی نئی طرز کی سیاست کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو:اسکرین گریب

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا جا رہا ہے 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے چوتھی مرتبہ اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔

کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کررہے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں الیکشنز کیسے ہوتے ہیں میں یہ جانتا ہوں اور یہ بھی جانتا ہوں کہ پاکستان کے عوام جب جاگ جاتے ہیں اور فیصلہ کرلیتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا راستہ نہیں رو سکتی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ ہمیں بتایا جا رہا ہے جو 3 دفعہ وزیراعظم بنے وہ چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں، بلاول بھٹو

 


دوسری طرف بتایا جا رہا ہےکہ چند سال قبل جس شخص نے وزیراعظم ہوتے ہوئے لاپتا افراد کے مسئلے کو نظر انداز کیا 70 سالہ نوجوانوں کا لیڈر یہی ملک کے اور عوام کے آپشنز ہیں۔
Load Next Story