ایون فیلڈ ریفرنس نواز شریف کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری
نیب کے پاس نوازشریف کیخلاف کیس ثابت کرنے کیلیے کوئی دستاویزی شواہد نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کا مختصرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
دو صفحات پر مشتمل فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کیس کے فیصلے کا حوالہ دیا۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بریت کے فیصلے میں اس عدالت نے آبزرویشن دی تھی۔
عدالتی ابزرویشن میں کہا تھا نیب کے پاس نواز شریف کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزی شواہد موجود نہیں۔ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے فیصلہ کہیں بھی چیلنج نہیں کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اور بری کرنے حکم دیتے ہوئے کہا کہ بریت کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔