لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے ہنجروال کے رہائشی ملزمان شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے جنہوں نے راستے میں بس پر فائرنگ کی، پولیس


سید مشرف شاہ December 01, 2023
بس پر فائرنگ کے واقعے میں 2 طالبات زخمی ہوئی تھیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں

سندر کے علاقے میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔واقعے میں 2 طالبات زخمی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل سندر کے علاقے میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی فوٹیجز حاصل کیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کیے اور شواہد کی روشنی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی

انویسٹی گیشن پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں انہوں نے طالبات کی بس پر فائرنگ کی۔ چاروں ملزمان لاہور کے علاقے ہنجروال کے رہائشی ہیں جب کہ بس پر فائرنگ ملزم سجاول نے کی تھی۔ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان کی فائرنگ سے 2 طالبات عائشہ اور نمرہ زخمی ہوئی تھیں جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔واقعے کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔