خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار

ملزم گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا


ویب ڈیسک December 01, 2023
فوٹو : ایف آئی اے

سائبر کرائم سرکل سکھر نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سرکل انچارج امجد عباسی کی زیر نگرانی چھاپہ مارا گیا۔ ملزم محمد عقیل کو ریلوے اسٹیشن نواب شاہ سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق سانگھڑ سے ہے۔

ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کیں اور گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام تر تکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیا جبکہ زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔