کپل شرما نے فلائٹ میں تاخیر پر بھارتی ایئرلائن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کپل شرما نے تلخ تجربے کی ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں تمام مسافر فلائٹ کی تاخیر پر غصے کا شکار ہیں


ویب ڈیسک December 01, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

بھارت کے سپر اسٹار کامیڈین اداکار کپل شرما نے فلائٹ میں تاخیر پر بھارتی ایئرلائن انڈیا گو کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ان کے جہاز کو آٹھ بجے ٹیک آف کرنا تھا لیکن نو بج کر بیس منٹ تک فلائٹ نہیں اڑی اور ایئر لائن کے مطابق پائلٹ ٹریفک میں پھنسا ہوا ہے۔

کپل شرما نے ائیر لائن کی تاخیر کے مسئلے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ائیرلائن کو 'بے شرم' کہا اور لکھا کہ اگر اس طرح ہوگا تو پھر کون اس میں سفر کرے گا۔





انہوں نے ایکس پر ایک دوسری ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ تمام مسافروں کو دوسرے جہاز پر شفٹ کیا جارہا ہے اور اس میں سوار ہونے سے پہلے تمام مسافر ٹرمنل چائیں گے تاکہ ان کو سیکورٹی مراحل سے دوبارہ گزارا جائے۔



کپل شرما نے تلخ تجربے کی ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں تمام مسافر فلائٹ کی تاخیر پر غصے کا شکار ہیں اور وہ احتجاج کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔