دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا محسن نقوی
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں 12 رب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے دودوچھہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی میں 12 رب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے دودوچھہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا۔
دودوچھہ ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایف ڈبلیو او حکام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دودوچھہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دودوچھہ ڈیم سے راولپنڈی کے شہریوں کیلئے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اسپتالوں کی اپگریڈیشن بھی ہورہی ہے، ینگ ڈاکٹرز کے مسائل آنے والی حکومت دیکھے گی۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کا دوسرا فیز شروع ہونے والا ہے، ہم دھیمے طریقے سے کام کررہے ہیں ہمیں کام کرنے دیں۔