مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی

ایک ہفتے میں چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں، وفاقی ادارۂ شماریات


ویب ڈیسک December 01, 2023
(فوٹو فائل)

وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.23فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی41.05فیصد ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں