شاہ رخ خان کی میگا فلم ’ڈنکی‘ کا نیا گانا ’نکلے تھے کبھی ہم گھر سے‘ جاری

فلم میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے عمدہ اداکار موجود ہیں

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی میگا فلم 'ڈنکی' کا نیا گانا 'نکلے تھے کبھی ہم گھر سے' جاری کردیا گیا۔

'ڈنکی' کے نئے گانے کو نامور گلوکار سونم نگم نے گایا ہے اور وہ اس سے قبل کنگ خان کے ساتھ متعدد سپر ہٹ گانے بالی وڈ انڈسٹری کو دے چکے ہیں۔

گانے کو لیجنڈری کمپوزر پرتم نے موسیقی دی ہے اور اس میں چار دوستوں کی اپنے وطن سے جذباتی وابستگی کو ظاہر کیا گیا ہے جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Bollywood Hungama (@realbollywoodhungama)






'ڈنکی' محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔
Load Next Story