روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری
پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ
نجکاری کمیشن بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔
نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور جوائنٹ وینچر ڈویلپمنٹ کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری یدی گئی جبکہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ نجکاری کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کےاجلاس میں نندی پور پاؤر پلانٹ اور گڈو پاؤر پلانٹ نجکاری فہرست سے ڈی لسٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے نجکاری دونوں پاؤر پلانٹس کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دے گیْ اجلاس میں معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کیلئے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی، پاک چائنا فرٹیلائزر لمیٹڈ کی نجکاری کے بعد کے مسائل پر بھی غورکیا گیاْ