پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی
ابھی بھی لمٹ کو پورا کرنے کے لیے پی آئی اے پر 1 ارب 10 کروڑ مزید واجب الادا ہیں، ذرائع
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پاکستان اسٹیٹ آئل کو ایندھن کی مد میں باقی ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے 40 کروڑ روپے ادا کردیے۔
ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد پی آئی اے نے ڈیڑھ ارب کے واجبات میں سے پی ایس او کو جمعے کے روز 40 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو اپنی کریڈٹ لمٹ بحال رکھنے کے لیے 1 ارب 50 کروڑ ادا کرنے تھے، ابھی بھی لمٹ کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 10 کروڑ مزید ادا کرنے ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے درکار ایندھن کے حوالے سے ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی کو قبل ازوقت طلب کی فہرست فراہم کرنا پڑتی ہے۔