سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ناروا سلوک ویڈیو وائرل
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو شرم آنی چاہیے، کرکٹرز کے ساتھ ایسا سلوک کرنا بےعزتی کی بات ہے
سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی کرکٹرز نے اپنا بھاری بھرکم سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف ریڈ بال سیریز کھیلنے گزشتہ روز سڈنی پہنچی، ایئرپورٹ سے نکلنے کے بعد قومی کرکٹرز نے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا ہے۔
مزید پڑھیں: ''سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے! مداحوں کا سوال''
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں محمد رضوان اور وسیم جونیئر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بھاری بھرکم سامان ٹرک میں لوڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ صارفین نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو شرم آنی چاہیے، کرکٹرز کے ساتھ ایسا سلوک کرنا بےعزتی کی بات ہے۔ This is disrespectful from cricket Australia. Remember the presidential protocol given by PCB to Australian team. - Sassy (@wharfdom) December 1, 2023
واضح رہے کہ قومی ٹیم 6 دسمبر سے 10 دسمبر تک ٹور میچ میں حصہ لے گی بعدازاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔